پنجاب حکومت نے آن لائن لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی

لائسنس بنوانے کے لیے لائنوں میں لگے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ مختلف تھانوں سے لائسنس بنوانے کی سہولت کے بعد اب آن لائن لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے – نگران پنجاب حکومت کی طرف سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آن لائن سہولت فراہم کر دی ہے۔نیوزویب سائٹ’پروپاکستانی‘کے مطابق پنجاب کے شہریوں کو آن لائن لرنر لائسنس بنوانے کے لیے ویب سائٹ (https://dlims.punjab.gov.pk/login) پر اکاﺅنٹ بنا کر ایپلی کیشن فارم بھرنا ہو گا اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔

اسی پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دہندہ کو ’پے منٹ سلپ آئی ڈی‘ دی جائے گی، جس پر صارف اپنے اے ٹی ایم کارڈ، آن لائن بینکنگ یا موبائل بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن فارم میں شہریوں کو اپنی تصویر، قومی شناختی کارڈ کے دونوں طرف سے سکین شدہ نقل اور درخواست دہندہ کی عمر 50سال سے زائد ہونے کی صورت میں کسی سرکاری ڈاکٹر کے تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی نقل اپ لوڈ کرنی ہو گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت کی طرف سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس جو صرف 60روپے رکھی گئی تھی اب ایک ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ تاہم فیس میں یہ اضافہ یکم جنوری 2024ءسے لاگو ہو گا۔ اس لیے اگر آپ کم پیسوں میں کام کروانا چاہتے ہیں تو آج ہی اس آن لائن سروس سے بنا لائن میں لگے کام کروائیں –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم