پنجاب حکومت اب قانون توڑنے والے ڈرائیورز سے کیسے نبٹے گی؟

پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ’مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی‘ (Artificial Intelligence)کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ ماہ وزیرعلیٰ مریم نواز کی طرف سے صوبائی ٹریفک حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو استعمال کریں۔�پاکستانی قوم اس وقت تک باز نہیں آتی جب تک اس پر سختی نہ کی جا ئے ،لگتا یہی ہے کہ اب انہیں دوسرے ممالک کی طرح قانون کے تابع لانے کی کوشش کی جائے گی مگر جب تک پولیس اہل کار خود اس پر عمل درآمد نہیں کرتے سگنل نہیں توڑتے اور ہیلٹ کا استعمال شروع نہیں کرتے ان قوانین پر عمل درآمد نہیں ہوسکے گا –
وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے بھی اس اقدام سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔ اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’پنجاب اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو پکڑنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے جا رہے ہیں

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم