پنجاب بھر کے سکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنا لازمی قرار

حکومت پاکستان نے درود کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بہترین قدم اٹھا یا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی اسمبلی میں جس طرح دعا اور قومی ترانہ پڑھایا جاتا ہے ویسے ہی اب درود ابراہیمی بھی اسمبلی کا لازمی جزو ہوگا

اللہ تعالیٰ نے سورہ احزاب میں مسلمانوں کو کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھنے کا حکم صادر فرما رکھا ہے

اللہ تعالیٰ فرما تا ہے

بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے محمدﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں اے ایمان والو تم بھی محمدؐ پر درود وسلام بھیجا کرو

جب ملک بھر کے معصوم بچے اپنے آخری نبی، خاتم المرسلیں، حبیب رب کبریا، خاتم النبین، رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود بھیجنا شروع کریں گے تو پاکستان پر اللہ وہ رحم و کرم فرمائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے کہ جب کوئی شخص مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے تو اللہ اس پر عافیت کا ایک باب یعنی دروازہ کھول دیتا ہے جب کروڑوں بچے یہ نیک عمل دہرائیں گے تو پورے ملک پر رحمت رب کریم کا سایہ ہوگا

حکومت پنجاب کو چاہیے کہ فوری طور سے اس نیک کام کو تعلیمی اداروں میں شروع کیا جائے

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد