پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک بیگز( شاپرز )پر پابندی کا اعلان

حکومت پنجاب نے 5 جون سے پلاسٹک کے تھیلوں کو مارکیٹ میں لانے پر پابندی کا حتمی فیصلہ کرلیا -یہ تھیلے سیوریج کے سسٹم کو بھی بری طرح خراب کرتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے بھی مضر صحت ہیں – پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینلکی خبر کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان کیا گیا، مریم اورنگزیب نے کہاکہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ 22اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا۔’’پلاسٹک کو ناں‘‘مہم کا آغاز ہو گا،پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے،عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئےپلاسٹک بیگز استعمال نہ کریں،مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی کہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔�یہ فیصلہ ان دکانداروں کے لیے کافی تکلیف دہ ہوگا جو مارکیٹ میں صرف پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پورے شہر کے دکانداروں کو سیل کرتے ہیں ،انہیں چاہیے کہ 5 اپریل سے پہلے متبادل اشیاء اپنی دکانوں پر لے آئیں تاکہ ان کا کاروبار متاثر نہ ہو –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی