سندھ کے بعد پنجاب بھر میں بھی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے۔پنجاب بھر میں 6 جون کے بعد سے بند تعلیمی اداروں میں تعیلمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا – موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر سکول و کالجز میں تدریسی عمل آج سے شروع ہوگیا ہے، طویل چھٹیوں کے بعد تعلیمی اداروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں، بچوں کے چہرے دوستوں کو دیکھ کر کھل اٹھے ہیں۔تاہم بعض بچے چھٹیان ختم ہونے پر افسردہ بھی دکھائی دیے -مگر والدین نے یقینا سکھ کا سانس لیا کیونکہ چھٹیوں کے دوران بچے رات گئے تک موبائل پر لگے رہتے تھے اور دن چڑھے اٹھنے کے عادی ہورہے تھے –
کئی روز بعد سکول آنے والے بچے جہاں خوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں موج مستی کے دن ختم ہونے پر مایوس بھی نظر آ رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں پہلے روز طلباء کی تعداد بھی معمول سے کم دکھائی دی مگر کل سے زندگی اپنے معمول پر آجائے گی ۔