کل پنجاب اور کے پی کے کے مختلف علاقوں میں اچانک ابر کرم برس پڑا جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی-اور گرمی سے ستائے انسانوں اور چرند پرند نے سکھ کا سانس لیا -اور موسم خوشگوار ہوگیا –
پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں برکھا رت چھا گئی، بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ مظفرآباد، آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔
لاہور اورمضافات میں بادل کھل کر برسے ، سرگودھا اور ننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔چیچہ وطنی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ژ الہ باری سے درجہ حرارت کم ہو گیا -جبکہ سوات اور مینگورہ سمیت بیشترمیدانی علاقوں میں بارش سے موسم نے کروٹ بدل لی، صوابی ، کالاباغ شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔