پنجاب اور کے پی کےمیں کہاں بارش اور کہاں برف باری ہوگی ؟

پاکستان کے مختلف شہروں میں اس وقت بارش اور برف باری کا عمل جاری ہے جبکہ آنے والے چند روز میں ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی گئی ہے -اس وقت بالاکوٹ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

جبکہ ناران ، کاغان ،سری پائے میں اب تک 5انچ تک برف پڑ چکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ 12گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ آئندہ 12گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے .

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اوربھکر میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی. جس کے بعد ایک بار پھر موسم سہانا ہونے کی خوشخبری عوام کے لیے اس لیے بھی ہوگی کہ ابھی مزید کچھ دن اے سی کولر اور پنکھے نہیں چلیں گے اور غریب عوام کا بجلی کا بل کم آئے گا –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا