پنجاب اور کے پی اسمبلی کب ٹوٹیں گی ؛خان نے بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے اسی مہینے میں اسمبلیاں توڑ دینی ہیں اور الیکشن کی طرف جائیں گے ۔خان نے اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کہا کہ انتخابات کی تیاری پکڑیں – چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت کو میرے پیغام سے غلط فہمی ہوئی ، میں نے سمجھانے کی کوشش کی لیکن شائد غلط پیغام چلا گیا ، میں نے کوئی مذاکرات کی پیشکش نہیں کی ، الیکشن جب بھی ہوتے ہیں جیتنا پی ٹی آئی نے ہی ہے ۔خان نے یہ بیان اس بات کے جواب میں دیا جب سعد رفیق اور رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ مزاکرات ہماری مرضی سے ہوں گے نہ کہ خان کی مرضی سے –

ان کا کہناتھا کہ ہمیں الیکشن تاخیر کا شکار ہونے سے فائدہ ہے، ہماراگراف اوپر جا رہاہے لیکن ملک کے حالات اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو یہ ملک وہاں پہنچ جائے گا کہ کوئی بھی کچھ نہیں کر سکے گا -عمران خان نے کہا کہ ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں پی ٹی آئی کا گراف بہت اوپر ہے ، ملک کی صورتحال یہ ہے کہ جتنی دیر بیٹھیں گے ، بیرون ملک فنانشل مارکیٹ کا ان پر اعتماد ختم ہوتا جارہاہے ، کوئی بھی نہیں سمجھتا کہ پاکستان اپنا قرض واپس کر سکتاہے ، باہر سے پاکستان میں پیسہ آنے نہیں لگا ، اندر سے بھی نہیں آنے لگا ، کمرشل بینکوں نے قرضے نہیں دینے ، اس ماحول میں ہمارا ملک مزید خطرے میں ہے-انھوں نے اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے بیانات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں آپس مین لڑرہے ہیں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرہے ہیں -کیونکہ دونوں ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں –

عمران خان نے کہا کہ یہ پیغام ان کو بھی ہے جو ان کے ہینڈلرز ہیں ،ان کو پتا ہونا چاہیے کہ نقصان ان کا ہونا جنہوں نے یہاں رہنا ہے ان لوگوں کے اثاثے تو باہر پڑے ہیں ، ہر روز ملک کے حالات بگڑتے جارہے ہیں ، ، امپورٹس بند کر دی ہیں ، ایل سیز نہیں دے رہے ، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی