پنجاب اسمبلی کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی:الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ سکیم تیار کرلی۔ پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں کے لئے تقریباً 52 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ ۔ پولنگ سکیم پر اعتراضات 20 اپریل تک ڈی آر او آفس جمع کرا سکیں گے۔ڈی آر اوز 28اپریل تک اعتراضات سن کر فیصلہ دیں گے۔ پنجاب کے297 حلقوں کے لئے حتمی پولنگ سکیم 29 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد پاکستان کے چاروں صوبوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہو گئی۔ مردووٹرزکی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار815 ہے جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔

 

 

 

پنجاب میں ووٹرزکی کل تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے جبکہ سندھ میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 ہے۔ خیبرپختونخوامیں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15ہزار490، بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 اور اسلام آبادمیں ووٹرزکی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے۔ ملک میں 18 سے سے 25 سال تک ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے،شرح 18 فیصد ہے۔26 سے سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے، شرح 26 فیصد ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز ک تعداد2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے،شرح 22 فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 ہے، جبکہ 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے ۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا