الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کرونے پر مشاورت مکمل کرنے کے بعد صدر مملکت کو تاریخ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا -الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے 30 اپریل سے 7 مئی تک تاریخیں تجویز کر دیں۔اب صدر مملکت ان میں سے کوئی ایک تاریخ فائنل کردیں گے اور یوں پنجاب میں الیکشن ممکن ہوگا -جبکہ کے پی میں ضمنی الیکشن کی تاریخ گورنر کے پی کے دیں گے –
الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کر دیں
عید الفطر 23 اپریل کے آس پاس ہوگی۔۔۔۔ pic.twitter.com/pbsvKVSzxY— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) March 3, 2023
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ممبران اور سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت پنجاب کے انتخابات کی تاریخیں تجویز کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی اور گورنرز کو خطوط ارسال کر دیئے۔صدر کو خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی فرائض انجام دینے کیلئے تیار ہے۔