جہاں حکومت پنجاب اور کے پی اسمبلی ٹوٹنے سے بچانے کے جتن کررہی ہے وہیں اس کام کے لیے عدالت کا دروزازہ بھی کھٹکایا گیا تو لینے کے دینے پڑگئے اس غیر قانونی درخواست لانے والے کو ہائی کورٹ نے سبق سکھانے کا پروگرام بنا لیااور ایسے ریمارکس دیے کہ درخواست لانے والا کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا – پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ برہم ہو گئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار سے کہاکہ درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے غیر ضروری درخواست اظہار برہمی کیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئین واضح ہے،عدالت کسی کو آئینی حق کے استعمال سے کیسے منع کر سکتی ہے؟
جج لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کا وقت ضائع کرنے کیلئے ایسی درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں؟بے چارہ کیا نہ کرتا درخواست اٹھائی اور پتلی گلی سے منہ چھپا کر نکل گیا اگر عدالت اس طرح قانون کی پاس داری کرے تو جرم کا چند مہینوں میں ہی صفایا ہوجائے –