پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے میں سب صوبوں سے آگے نکل گیا -اور اب بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہو گا۔ کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے مریم نواز اور میاں اسلم اقبال مد مقابل ہوں گے –

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب کے بعد سپیکر اسمبلی اجلاس کو آگے لے کر چلیں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ کی جائے گی ۔یاد رہے کہ ن لیگ نے مریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیاہے ۔

یاد رہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کو 186 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہو گی۔قوی امید ہے کہ پیپلز پارٹی اور آزاد ارکان کی حمایت کے بعد نون لیگ پنجاب میں اپنا وزیراعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہوجائے گی -ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال سے متوقع ہے -اب وہ پنجاب میں داخل ہوں سکیں یا نہیں اس بات کا پتہ کل چل ہی جائے گا –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے