پنجاب اسمبلی میں پولیس کا کریک ڈاؤن : 4 قانون ساز گرفتار

پنجاب اسمبلی ایک بار پھر مچھلی منڈی بن گیا ہے- ڈپٹی سپیکر کے آئی جی پنجاب سے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان افرادکوگرفتار کیا جائے جنھوں نے دوست محمد مزاری پر تشدد کیا ہے -اس کے بعد ایک بار پھر پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی کے اندر پہنچ گئی جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے اس وقت پنجاب اسمبلی میں شدید ہاتھا پائی جاری ہے

اینٹی رائٹ فورس نے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہن رکھے ہیں، جن اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا ہے ان میں  تنویر بٹ ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور تیمور احمد  شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈٖپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے تشدد کے بعد آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو اجلاس کے انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے مزید سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خط لکھا تھا جس کے بعد اسمبلی میں اینٹی رائٹ فورس تعینات کی گئی اور قیدیوں کی وین بھی پہنچائی گئی، کچھ ہی دیر میں اہلکاروں نے اسمبلی کے اندر آپریشن کرتے ہوئے تین سے چار اراکین اسمبلی کو گرفتار کر لیا  جن میں تنویر بٹ ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور تیمور احمد  شامل ہیں۔ اینٹی رائٹ فورس نے ڈائس کو پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے خالی کروا لیا ہے

وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہی کا کہنا ہے کہ دوست محمد مزاری کو کسی طور فیصلے کا اختیار نہیں دیں گے اور ان کی موجودگی میں کسی طور ووٹنگ نہیں ہونے دیں گے

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی