پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 36 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی خواتین امیدواران کامیاب ہوئی ہیں، تین نشستوں پر پیپلز پارٹی اور 2 پر مسلم لیگ (ق) کی خواتین کامیاب ہوئیں۔

پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار کامیاب ہوئیں۔ تمام تر کوششوں کے باوجود سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کرنے والی پی ٹی آئی کو کوئی مخصوص سیٹ نہ مل سکی -اس طرح قومی اسمبلی میں خواتین کی 24 سیٹیں خالی ہی رہ جائیں گی -تاہم ابھی سنی اتحاد کونسل کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کی گنجائش ہے اب یہ فیصلہ بھی سپریم کورٹ ہی جائے گا اور وہیں فیصلہ ہوگا –

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں