الیکشن کمیشن نے آج صدر مملکت کو پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی ڈیٹ تجویز کی تھیں -اس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب میں 30 اپریل بروز اتوار کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
ا ب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن پر آمادہ نظر نہ آنے والی حکومت اس پر کیا ری ایکشن دیتی ہے کیونکہ حکومت اس بات کا عندیہ دے چکی ہے کہ ان کے پاس انتخابات کروانے کے لیے پیسے نہیں ہیں اس کے علاوہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ایسی نہیں کہ لوگوں کی جان ومال کو الیکشن میں لے جاکر مشکل میں ڈالا جائے -تاہم سپریم کورٹ نے تمام اداروں کو ہدایات دی ہیں کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن کروانے کے لیے جو معاونت چاہیے ادارے وہ سہولیات فراہم کریں -مگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بات یہ واضح ہے کہ پنجاب میں انتخابات 30 اپریل کو ہی ہوں گے –