پنجاب اسمبلی اجلاس؛مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امتحان کا دن

آج پنجاب اسمبلی کا ایک اہم اجلاس متوقع ہے جس میں ارکان کی شمولیت یہ بتادے گی کہ تحریک انصاف اور پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لے پائیں گے یا نہیں -اجلاس کے لیے 2 بجے کا وقت رکھا گیا ہے تاہم اس میں دیر متوقع ہے -دوسری جانب مسلم لیگ ن بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی –

پنجاب اسمبلی کے آج کےاجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن سے متعلق سوالات دریافت کیے جا ئیں گے۔(ن )لیگی ارکان آج کے اجلاس میں اپنی بھر طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ نہیں لے گی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے جبکہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔
تحریک انصاف نے آج کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل( ن) لیگ نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے ، پارلیمانی اجلاس کی صدارت رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کریں گے( ن) لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی ۔

گر آج تحریک انصاف 186 ارکان اکٹھے کرلیتے ہیں تو سیاسی صورتحال بالکل مختلف ہوسکتی ہے -مگر عمران خان اور مونس الہی کے بیانات بتارہے ہیں کہ ایسا کرنا تحریک انصاف کے لیے آسان نہیں ہوگا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی