“پنجابی کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے تحت پنجاب سرکار فوری نصاب کا حصہ بنائے”

اس سلسلے میں پنجابی پیاروں کا بھرپور اکٹھ دیپ سعیدہ کے دفتر القدیر ہائٹس لاہور میں ہوا۔
اکٹھ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب سرکار سے پنجابی کے پڑھائے جانے کی مانگ پر فوری عمل کروایا جائے۔

اکٹھ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور پریس کلب کی سانجھ سے 16 اکتوبر دن 1 بجے لاہور پریس کلب میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا جائے جس میں حکومتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن پارٹیوں کے اہم سیاسی لیڈروں کو بلایا جائے اور انکے سامنے پنجابی کا یہ سوال رکھا جائے کہ “تُسیں پنجابی کیوں نہیں پڑھا رئے(آپ لوگ پنجابی کیوں نہیں پڑھا رہے ؟)”۔
سیمینار کے بعد ایک بڑی پنجابی ریلی لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے۔

بلاشبہ پنجابی کے نفاذ کے لیے پنجابیوں کو ایک ساتھ نکلنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام لوگ اپنی زبان، اپنی ماں بولی کے لیے گھروں کے کونوں سے نکل کر سراپا احتجاج ہو جائیں تا وقتیکہ پنجابی نافذ کر دی جائے۔
“پنجابی پڑھاؤ پنجابی بچاؤ”