پشاور ہائی کورٹ نے صدر مملکت جو پاکستان کے چیف ایگزیٹو ہیں کے الیکشن کی تاریخ کو اہمیت دینے کا فیصلہ کرلیا – خیبرپختونخوااسمبلی کے بروقت انتخابات سے متعلق درخواست پر سماعت پرپشاور ہائیکورٹ نے کہاہے کہ صدر نے انتخابات کی تاریخ دیدی اب دوسری تاریخ نہیں مل سکتی، صدر نے تاریخ دی ، کوئی عمل کرے یانہیں یہ الگ بات ہے، اب ہم الیکشن کمیشن اور حکومت سے پوچھیں گے کہ وہ کیا کریں گے ۔عدالت کی خواہش یہی ہے کہ الیکشن کمیشن جو ڈسر مملکت کا ماتحت ادارہ ہے عارف علوی کے فیصلے کی توثیق کرے –
پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوااسمبلی کے بروقت انتخابات سے متعلق درخواست پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا صدر مملکت نے تاریخ دی، کیا دوسری تاریخ کی ضرورت پڑے گی؟عدالت نے کہاکہ اب ہم الیکشن کمیشن اور حکومت سے پوچھیں گے کہ وہ کیا کریں گے ۔اب ایسا لگتا ہے کہ عدالتیں جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیں گے –