پاکستانی ایسے ایسے کانامے کرجاتے ہیں کہ سننے اور دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں -کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ہڈیوں سے قیمہ تیار کرکے لوگوں کو کھلادیا جائے اور شہریوں کو علم بھی نہ ہو -یہ کارنامہ کے پی میں مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والوں نے کرڈالا تاہم پکڑے گئے -محکمہ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے مرغیوں کے ہڈیوں سے قیمہ تیار شہر بھر کو سپلائی کرنیوالے4رکنی گروہ کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا جبکہ مضر صحت قیمہ تلف کردیا ۔
سیکرٹری محکمہ خوراک عابد خان وزیر اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹر ولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے ہشت نگری میں گوداموں پر چھاپے مارے جہاں پر مرغیوں کے ہڈیوں سے مشینوں کے ذریعے قیمہ نکالا جا رہا تھا جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے مشینوں اور 450 کلو ہڈیوں سے تیار قیمہ قبضے میں لے کر تلف کردیا جبکہ ملزمان کو جیل منتقل کردیا۔
پشاور میں مرغیوں کے ہڈیوں سے قیمہ تیار کرنے پر3افراد گرفتار
ہشتنگری‘ جمیل چوک رنگ روڈ اور پجگی روڈ پر گوداموں میں مرغیوں کے ہڈیوں سے مشینوں کے ذریعے قیمہ تیار کیا جاتا تھاگوداموں سے مرغیوں کے ہڈیوں سے تیار 20 ہزار کلو قیمہ برآمد کرلیا گیا۔محکمہ خوراکpic.twitter.com/RW1ZcPoEQE
— PK Forefront (@PKForefront) May 21, 2023
محکمہ خوراک کے افسران نے واضح کیا کہ مذکورہ گودام میں مرغیوں کے ہڈیوں سے قیمہ تیار کرنے کے بعد شادی ہالوں‘ شامی کباب‘ سموسہ رول‘ چپلی کباب اور سیخ کباب فروشوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ محکمہ خوراک کے افسران نے واضح کیا کہ عنقریب غیر معیاری اشیائے خورونوش کی خرید و فروخت میں ملوث شادی ہالز مالکان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی تاکہ شہریوں کو معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی ممکن ہو اور کوئی ان کی صحت اور زندگیوں سے کھلواڑ نہ کرے ۔