پشاور میں خاتون نے ڈکیتی بھی ناکام بنائی ؛ڈاکو بھی قابو کرلیے

پشاور میں گھر لوٹنے کی نیت سے آنے والے ڈاکو اس وقت مصیبت میں پڑگئے جب ایک دلیر عورت نے اپنے اوسان قابو میں رکھتے ہوئے کمال ذہانت کے ساتھ ڈاکووں کی ساری منصوبہ بندی پر پانی پھیر دیا اور ان کو اپنی جان کے لالے پڑگئے – حیات آباد میں خاتون کے گھر مبینہ ڈکیتی کی کوشش خود خاتون نے ناکام بنا دی، ڈاکو جونہی کمرے میں داخل ہوئے خاتون نے باہر سے کنڈی لگا دی اور ڈاکووں کو کمرے میں بند کرکے پولیس کو اطلاع دیدی، پولیس نے دوری ریسپانس دیا اور گھر میں کمرے میں بند ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد کے مطابق حیات آباد میں خاتون کے گھر مبینہ ڈکیٹی کا واقعہ پیش آیا ۔اے ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے لئے خاتون کے گھر میں داخل ہوئے تھے گھر میں موجود دلیر خاتون نے ڈاکوؤں کو کمرے میں بند کرکے پولیس کو بلالیا پولیس نے فوری طور پر گھر پہنچ کر ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے پکڑے جانے کے خوف سے کمرے میں سے فائرنگ بھی کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا –

اے ایس پی کے مطابق دونوں ملزمان مسلح پیشہ ور ڈاکو تھے جن کا ریکارڈ تھانے میں پہلے سے ہی موجود تھا اور وہ پولیس کو مطلوب بھی تھے ، ان میں سے ایک ملزم نے چند روز قبل حیات آباد میں چوری کی کوشش کے دوران سکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا، جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی