پشاور موڑ سے اسلام آباد تک اورنج لائن میٹرو بس سروس کا افتتاح

Pic16-043 LAHORE: May 16 – Chief Minister Punjab Shahbaz Sharif cuts the ribbon to inaugurate the second test run of Orange Line Metro Train at Islam Park Railway Station. ONLINE PHOTO by Sajid Rana

وزیراعظم شہباز شریف نے چند روزپہلے اعلان کیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پشاور موڑ سے اسلام آباد تک میٹروبس چلائیں تاکہ پشاور موڑ پر اترنے والے مسافر باآسانی اسلام آباد پہنچ جائیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج صبح پشاور موڑ سے اسلام آباد تک اورنج لائن میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی اس منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “سابق وزیر اعظم گھبراہٹ کا شکار ہیں کیونکہ مجھے نمائندہ منتخب کیا گیا ہے – میں اس رفتار سے کام کروں گا جس کا میں عاد ی ہوں ۔

میرے کام کی رفتار سے آپ (عمران خان) گھبرا جائے گا لیکنمیرے آنے کے بعد لوگوں نے گھبرانا چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم نے 2017 میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے اس منصوبے کو بنانے میں چار سال کی تاخیر پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور