پشاور : معمولی تنازع پر شوہر اور بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

پشاور بڈھ بیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک معمولی گھریلو تنازع پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر براہ راست فائرنگ کر دی، جس کے باعث دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی لگنے والی گولیوں سے جاں بحق ہوگئے –

 

ایک ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق پشاور میں میاں بیوی کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے سنگین صورتحال اختیار کر گئی معاملہ اتنا بڑھا کہ دونوں نے پستولیں نکالیں اور ایک دوسرے پر تان لیں۔ اس پر دونوں نے ایک دوسرے پر گولیاں برسادیں ، گولی لگنے سے بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ بیوی کی چلائی گولی سے شوہر شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال پہنچ کر خون بہہ جانے کے سبب دم توڑ گیا ۔اس طرح چند لمحوں میں ایک ہنستا بستا گھر اجڑ گیا –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی