کل پشاور کی ایک مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں 95 نمازی اللہ کو پیارے ہوگئے ان شہدا ء میں زیادہ تعداد پولیس اہل کاروں کی تھی -اس حملے نے پورے ملک میں خوف کی فضا پیدا کردی -آج آئی جی کے پی کے نے نگران وزیراعلیٰ کے ساتھ پریس کانفرنس میں اس واقعے کی تفصیلات عوام سے شیئر کیں -نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااعظم خان نے کہاہے کہ پولیس لائنز دھماکے میں 95 افراد شہید اور221 افراد زخمی ہوئے ،شہدا کے ورثا اور زخمیوں کو سپورٹ کریں گے، الیکشن کا موجودہ حالات سے تعلق نہیں ۔
پشاور پولیس لائنز دھماکہ اور تاندہ ڈیم کوہاٹ حادثہ
صوبائی حکومت کا آج ایک روزہ سوگ کا اعلان، وزیر اعلی ہاؤس اور وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور میں قومی پرچم سرنگوں pic.twitter.com/KmT2Oh8n3M
— Chief Minister KP (@KPChiefMinister) January 31, 2023
پشاور پولیس لائن دھماکہ
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ،
پولیس لائن پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی،ایل آر ایچ انتظامیہ سے بھی ملاقات کی،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی#KP360Updates #KPHealth#Peshawarblast pic.twitter.com/Xn1lSRJ3sN— Mᴜʜᴀᴍᴍᴀᴅ sɪᴅᴅɪǫᴜᴇ ᴋʜᴀɴ ɪsғ (@MSKhanIsf) January 31, 2023
پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوامعظم جاہ انصاری نے کہاکہ پشاور دھماکے کی انکوائری کمیٹی قائم کی ہے ، دھماکے میں ممکنہ طور پر 10 سے 12 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،آئی جی کاکہناتھا کہ ایک مہینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ رہے ہیں،حملہ آور کے سہولت کاروں کا بھی پتہ لگا رہے ہیں ، انکوائری کمیٹی بنائی گئی، ذمہ داروں کا تعین کر دیا جائے گا، جلد جے آئی ٹی میں سب کچھ واضح ہو جائے گا،حملے کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔انھوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ پولیس لائین کے رہائشی علاقے میں موجود لوگوں کی مدد سے یہ واقعہ کیا گیا -جن کو ہر صورت منظر عام پر لایا جائے گا کیونکہ کسی بھی پولیس والے کی مدد کے بغیر اتنا بڑا واقعہ کرنا ممکن ہی نہیں ہوسکتا -ان کا کہنا تھا کہ ایک واقعے کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کرنا کسی طور بھی ممکن نہیں –