پشاور زلمی کے شکیب الحسن کی اچانک امریکہ روانگی

�پاکستان میں اس وقت پی ایس ایل کا میلہ سج اہوا ہے جس میں دنیا بھر کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شریک ہیں -انہی میں دنیا کے معروف بنگلہ دیشی آل راؤںڈر شکیب الحسن بھی پی ایس ایل کا حصہ ہین مگر انہیں گھریلو مسائل کی وجہ سے اچانک امریکہ جانا پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے پشاور زلمی کو شدید جھٹکا لگا ہے – شکیب الحسن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ فیملی میں ایک ایمرجنسی کی وجہ سے سکواڈ کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ ان کی جگہ عظمت اللہ اورکزئی پشاور زلمی کی جانب سے باقی میچز میں شرکت کریں گے ۔

ایکسپریس نیوز”کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کی پشاور زلمی کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پلے آف میں واپسی متوقع ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں عارضی طور پر پی ایس ایل کو چھوڑ کر جارہا ہوں، میں بہت ہی ضروری فیملی معاملہ ہے، پاکستان میں میرے بہت چاہنے والے اور ان کے سامنے کھیلنا بہت ہی اچھا لگتا ہے، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں دوسرے ہاف میں واپس لوٹ کر ناک آؤٹ مرحلے میں پشاور زلمی کو پھر سے چیمپئن بنوانے کی مہم کا حصہ بنوں گا۔ اطلاعات ہیں کہ شکیب الحسن کی اہلیہ کی طبیعت کی ناسازی کے سبب انہیں امریکہ جاناپڑگیا ہے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے