انسان غصے میں کتنا اندھا ہوجاتا ہے اس کا اندازہ اس خبر سے لگایا جاسکتا ہے کہ کلمہ گو لوگوں نے مسجد کے اندر غیرت کے نام پر اپنی ہی بہن بیٹی کی جان لے لی – جہلم میں ایک انتہائی دردناک جرم کیا گیا جب محبت کی شادی کرکے مسجد میں جان بچانے کے لیے پناہ لینے ولے جوڑے کو مسجد کا تقدس پامال کرتے ہوئے وہیں گولیاں مار کر قتل کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق رحمان رسول اور صفا نامی اس لڑکے لڑکی نے چند روز قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔ واردات کے روز صفا کے خاندان والوں نے صلح کے بہانے انہیں گھر بلایا۔ مگر دلہا اور دلہن کو احساس ہوگیا کہ انہیں مار دیا جائے گا اس لیے وہ گھر سے باہر دوڑ پڑے اور موٹروے کے قریب ایک مسجد میں جا کر پناہ لے لی۔مگر لڑکی کے گھر والوں نے ان کا تعاقب کرکے معلوم کرلیا کہ وہ کہاں چھپے ہیں
صفا کے گھر والوں اسلحہ لے کر مسجد میں گھس گئے اور وہیں رحمان رسول اور صفا کوگولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔