پسند کی شادی جرم بن گئی ؛نئی نویلی دلہن اور سسر قتل دلہا شدید زخمی

تھانہ چونترہ کے علاقہ سہال میں پسند کی شادی کرنے پر نئی نویلی دلہن اور سسر کو قتل کردیا گیا، فائرنگ سے شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گزشتہ شب سسر سمیت قتل کردیا گیا، قتل ہونے والوں میں نئی نویلی دلہن سعدیہ، سسر قاضی خالد شامل ہیں، مقتول لڑکی کا شوہر زخمی ہے، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق لڑکی کی مرضی کی شادی پر اس کے اہل خانہ ناراض تھے مگر انھوں نے لڑکی کے ساتھ دھوکہ کیا اور اس کو اور لڑکے کے اہل خانہ کو گھر پر کھانے کی دعوت دے دی جس پر وہ نئی نویلی دلہن ان کے جھانسے میں آگئی اور اپنے میکے لوٹ آئی جہاں اس کے بھائی نے یہ واردات کرڈالی -قتل کے بعد لڑکی کا بھائی فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مارہی ہے –

پولیس نے لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہوگا جبکہ زخمی کو امداد دی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس ظالم کو گرفتار کرلیں گے –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی