پریانکا چوپڑا کا اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ؟

اس وقت بالی وڈ میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی چھوٹی بہن پرینیتی چوپڑا کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں مگر اب ایک اور خبر پر میڈیا نے بریک کی کی اپنی کزن کی شادی پر پریانکا چوپڑا شامل نہیں ہورہیں -بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں صرف ایک دن باقی ہے اور پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پوسٹ بتاتی ہے کہ وہ اب بھی امریکا میں ہیں۔تاہم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پریانکا میڈیا کو کوئی سرپرائز دے رہی ہوں اور وہ کل اچانک اپنے شوہر کے ساتھ اپنی بہن کو رخصت کرنے شادی میں پہنچ جائیں –

مگر ابھی تک تو یہی لگ رہا ہے کہ وہ اس شادی میں شرکت کے لیے بھارت نہیں آرہیں – پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس سے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اودے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پرینیتی چوپڑا کی تصویر شیئر کی، پریانکا نے اپنی کزن اور راگھو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر خوش اور مطمئن ہوں گے۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ