پرویز مشرف کا جسد خاکی آج پاکستان پہنچے گا ؛کل تدفین ہوگی

پاکستان کے سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف جو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے آج ان کی میت پاکستان کے شہر کراچی لائی جائے گی -انھیں ان کے والد کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا -سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے جسد خاکی کی کچھ دیر میں دبئی سے کراچی کے لیے روانگی متوقع ہے –

ان کی تدفین کراچی کے اولڈ آرمی قبرستان میں ہوگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سہہ پہر میں جسد خاکی پاکستان روانگی متوقع ہے ، جسد خاکی کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی موجود ہوں گے ، بعد از نماز مغرب ان کی نماز جنازہ مہر پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کیے جانے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فیملی کو ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ جسد خاکی کے پاکستان منتقلی کے بعد جلد از جلد تدفین کی کوشش کی جائے۔انہیں کل 7 جنوری کو سپردخاک کیا جائے گا –

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب