پرویز خٹک کو پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی نے ماموں بنا دیا ؟ ؛ 9 ارکان کا اظہار لاتعلقی ؛پارٹی ٹوٹ گئی

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی کی تشکیل کے بعد اراکین نے نئی جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کرنا شروع کردیا۔اس سے قبل آج 50 سے زائید سیاسی افراد کا اس نئی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کیا گیا تھا –

پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت بننے کے چند گھنٹے میں ہی اراکین کی جانب سے تردیدی پیغامات آنا شروع ہوگئے، میڈیا کو دیے گئے ناموں میں سے اب تک نو افراد نئی جماعت میں شمولیت کی تردید کر چکے ہیں جبکہ مزید کے آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر محمد جان، افتخار مشوانی، ملک شوکت، تاج محمد خان، پیر مصور خان اور ساجدہ ذوالفقار نے پرویز خٹک کی نئی جماعت میں شمولیت کی تردید کردی۔ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بعض سابق ارکان اسمبلی نے جان بوجھ کر پارٹی میں شمولیت کی حامی بھری اور اب پرویزخٹک کو رسوا کرنے کے لیے اس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا -مگر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ عوامی پریشر کے سبب انہیں احساس ہوا ہو کہ ان کا الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوگا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی