پرویز خٹک ان کے بیٹے اور داماد ساتوں سیٹوں پر شکست کھا گئے

صوبہ خیبر پختون خواہ کی تمام صوبائی نشستوں کے نتائج مکمل ہو گئے ہیں یہاں پی ٹی کے سامنے کوئی پارٹی بھی کھڑی نہ رہ پائی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 91 آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں -یہاں پی ٹی آئی نے اپنی حکومت بنانے کا بھی اعلان کر دیاہے تاہم ابھی قانونی پیچیدگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خواہ اسمبلی میں مجموعی طور پر 91 آزاد امیدوار کامیاب ہو ئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علماء اسلام رہی جو صرف 7 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن 5 ، پیپلز پارٹی 4 ، جماعت اسلامی 3، پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینرز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی ایک سیٹ پر کامیاب ہوئی ۔

مسلم لیگ ن کو پی کے 28، پی کے 30، پی کے 40 ، پی کے 78 ، پی کے 79 سے کامیابی ملی ۔جمعیت علماء اسلام نے پی کے 32، پی کے 74، پی کے 95، پی کے 101، پی کے 102، پی کے 111، پی کے 114 شامل ہیں -پیپلز پارٹی نے پی کے 72، پی کے 80، پی کے 112، پی کے 115 سےکامیابی سمیٹی ۔

پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے پی کے 73 اور پی کے 103 سے کامیابی حاصل کی ۔ مگر پارٹی کے سربراہ خود کوئی سیٹ نہ جیت سکے -خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کےچیئرمین پرویزخٹک نوشہرہ کی دو قومی اور پانچ صوبائی نشستوں میں تین پر خود ،دو پر داماد اور دو پر بیٹے ہارے ۔حالانکہ انتخابات سے قبل مخالفین کو چیلنج دیا تھا کہ یہ سیٹیں کوئی نہیں جیت سکتا۔الیکشن میں مولانافضل الرحمان،انکا چھوٹابیٹااسجد محمود اور بھائی عبید الرحمان بھی بھی شکست کھا چکے ہیں،بنوں سے جے یو آئی کے رہنماٗ اکرم درانی اپنی ایک سیٹ اوربیٹا زاہد درانی قومی اسمبلی کی نشست جیت نہ سکے۔

سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی مردان سے اور ایمل ولی خان چارسدہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں سے بڑے ماتجن سے الیکشن ہار گئے -۔چارسدہ میں آفتاب شیرپاؤ اوران کے صاحبزادے سکندر شیرپائو دو ہزار اٹھارہ کی طرح اس بار بھی اسمبلیوں میں نہ پہنچ سکے ۔ ان کو بھی پی ٹی آئی کا سمندر بہا کر لے گیا ۔

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری