عمران خان کی سابق اہلیہ جو عمران خان اور پی ٹی آئی سے ناراض رہتی ہیں اور انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ پی ٹی آئی پر طنز کے نشتر برسادیتی ہیں- آج ایک بار پھر انھوں نے ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی کو اپنا امیدوار منتخب کرنے اور انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے پر کامیاب کروانے پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تو ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔
پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے انکے کارکن تھے: ریحام https://t.co/wKmV4MHris
ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ایک پارٹی کے سربراہ کے خط پر 25 ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی لیکن دوسری پارٹی کے سربراہ کے خط پر اعتراض ہے۔جب تک یہ دوہرا معیار ختم نہیں ہگا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا