پرویز الہی کا 2 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو یقین ہے کہ وہ 186 ارکان شو کرسکتے ہیں اور نا کا کوئی ممبر بھی نہیں ٹوٹے گ ازرداری بھی مایوس ہوکر واپس لوٹ چکا ہے اس لیے قوی امکان ہے کہ 2 جنوری2023 کو وزیراعلیٰ تحریک انصاف اور ق لیگ کے ممبران کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں جمع ہونگے اور اپنی عددی اکثریت شو کردیں گے – اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور (ق) لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹیز کا مشترکہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا جب کہ دونوں جماعتوں نے بیرون ملک ارکان کو بھی واپس آنے کی ہدایت کردی۔

 

 

 

 

اسی سلسلے میں زمان پارک میں بھی سیسی سرگرمیاں جاری ہیں -چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ق )کے رہنما مو نس الٰہی نے بھی شرکت کی، اجلاس میں دونوں جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس 2 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا,پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا

 

 

 

کہ نمبرگیم پوری ہونے پر اعتماد کے ووٹ کا عمل آگے بڑھایا جائے گا جب کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لائحہ عمل پربریفنگ دی گئی,ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے بیرون ملک اراکین کوبھی واپس آنے کی ہدایت کر دی گئی ۔جو 31 دسمبر تک وطن واپس لوٹ آئیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی