وزیراعلیٰ پنجاب نے خاتون رپورٹر مرحومہ صدف نعیم کی بیٹی نمرہ اور بیٹے اذان اور چچا نوید بھٹی سے ملاقات کرتے ہوئے اہل خانہ کو 50لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا ۔ کل صدف نعیم کے اہل خانہ نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافی صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر نعیم کو سرکاری ملازمت دینے کااعلان بھی کیا –
چینل فائیو کی سینئرصحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم، بیٹے اذان نعیم، چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصر سے ملاقات.صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پردلی ہمدردی ہے۔صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیاگیا ہے#SadafNaeem pic.twitter.com/wlkWyZJttY
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 31, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب کا صدف نعیم کے اہل خانہ کو 50 لاکھ چیک، خاوند اور بیٹی کو سرکاری ملازمت دینے کااعلان
تفصیل پڑھیں:https://t.co/791xErgp2v pic.twitter.com/CXSw2tMhew— HUM News (@humnewspakistan) October 31, 2022
حکومت پنجاب کے ٹویٹر اکؤنٹ سے پاکستانیوں کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایوان وزیراعلیٰ میں مرحومہ صدف نعیم کی بیٹی نمرہ بیٹے اذان اور چچا سے ملاقات کی ، ملاقات میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی –