پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا گرین سگنل دے دیا

آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ، اس ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا پنجاب اسمبلی کی تحلیل تھا -اس ملاقات میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیاگیا،دونوں رہنماﺅں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی گفتگوکی۔

پرویز الٰہی نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مطلوبہ ارکان کی اکثریت موجود نہیں ، پی ڈی ایم صرف شور کر رہی ہے ، ایوان میں شکست دیں گے ۔پرویز الہی نے عمران �خان کو یقین دلوایا کہ وہ جب حکم دیں گے پرویز الہی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیں گے اس کی تصدیق مونس الہی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کردی- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، ان دونوں سے ملاقات کے بعد عمران خان کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔اور ان ارکان کو اعتماد مین لے کر اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں –

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل