پرویز الہی نے الیکشن لڑنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان میں فروری میں انتخابات لڑنے کی جن چند افراد کو اجازت نہیں ملی انن میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی بھی شامل ہین تاہم وہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح انہین اپنے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل جائے اس کے لیے ہائی کورٹ سے ناکامی کے بعد اب انھوں نے آخری کوشش کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے -سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے عام انتخابات میں حصہ لینےکیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔.درخواست میں الیکشن کمیشن،الیکشن ٹربیونل کوفریق بنایاگیا ہے اور استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ کا 13 جنوری 2024کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ امیدوار محمد سلیم کے اعتراضات کی بنیاد پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، مجھ پر اعتراض اٹھایا گیا آٹا ملز میں میرے شیئر ہیں۔درخواست میں کہنا تھا کہ جن فلورملزکاالزام لگایاگیاوہ ناصرف غیرفعال ہےبلکہ بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھولاگیا، اس فلور مل کے شیئر میں نے کبھی نہیں خریدے،غیر فعال فلور مل اثاثہ نہیں ہوتی،اس فلور مل کی بنیاد پر مجھے الیکشن لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا۔

پرویز الہی نے کہا کہ یہ اصول طے شدہ ہے کہ ہر ظاہر نہ کرنے والے اثاثے پر نااہلی نہیں ہو سکتی،کسی اثاثے کو ظاہر نہ کرنے کے پیچھے اس کی نیت کا جانچنا ضروری ہے،جو شیئر میرے ساتھ منسوب کیے جا رہے ہیں ان کی کل مالیت 24850روپے بنتی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ میں نے اپنے کل اثاثے 175 ملین روپے ظاہر کیے ہوئے ہیں، ان اثاثوں میں 57 ملین روپے سے زائد نقد رقم بھی ظاہر کی گئی ہے، میرے لیے اتنے معمولی شیئر نہ ظاہر کرنا بدنیتی قرار نہیں دی جا سکتی۔دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ یہ اعتراض بھی لگایا گیا کہ میں نے اسلحہ کے 7 لائسنس ظاہر نہیں کیے، کاغذات نامزدگی میں اسلحہ لائسنس ظاہر کرنے کا کوئی کالم ہی نہیں ہے۔پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی کو تو ابھی تک انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ملی تاہم پرویز الہی کی اہلیہ ،مونس الہی کی والدہ اور چوہدری پرویز الہی کی بہن قیصرہ الہی کو دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا ازاجت نامہ مل چکا ہے اگر ان باپ بیٹے کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی تو قیصرہ الہی ہی دونوں حلقوں سے انتخاب لڑیں گی –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری