آج پرویزالہی نے عمران خان کا جو ساتھ نبھانے کی بات کی تھی اس کی لاج رکھ لی وزیراعلیٰ نے اسمبلیان توڑنے کی سمری پر دستخط بھی کردیے اور یہ کاپی عمران خان کے حوالے کردی وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ، مستعفی ہونے پر ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہئے ۔
کافی امکان ہے کہ عمران خان کل یا اتوار کے روز ان اسمبلیوں کے ٹوٹنے کا باقاعدہ اعلان کردیں گے -آج عمران خان نے ایک بار پھر حکومت کو دعوت دی کی وہ مزاکرات کی میز پر آئیں اور اس حوالے سے بات کریں تاکہ ملک اس بحران سے بھی نکل آئے مگر حکومت اور پی ڈی ایم ایلکشن سے بھاگ رہی ہیں
کیونکہ وہ پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے رزلٹ اور عوام کاموڈ پڑ ھ چکے ہیں – شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی ،حکومت ہوش کے ناخن لے اور عام انتخابات کی طرف جائے ، ابھی بھی وقت ہے ملک میں الیکشن کرائے جائیں ، ان کیلئے مہلت ہے عام انتخابات کیلئے آئیں اور عمران خان سے ملاقات کریں ۔انھوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ روس نے دھوکر موجودہ حکومت کو تیل دینے سے انکار کردیا ہے جس کا پریشر بھی اسی حکومت کو اٹھانا پڑے گا –