پرویز الہی عدالت کی یقین دہانی کے بعد گھر کے لیے روانہ

تحریک انصاف کے صدر آج 4 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے آزادی کا پروانہ ملا -مگر عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری دیکھ کر انہیں خوف محسوس ہوا کہ کہیں انہیں پھر گرفتار نہ کرلیا جائے اس پر انھوں نے ایک بار پھر اپنی قانونی ٹیم سے مشورہ کیا اس کے بعد وکلاء ایک بار پھر جج صاحب سے ملے -اس پر عدالت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں اب کوئی گرفتار نہیں کرے گا –

 

ان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو حکم دے کہ پرویز الہیٰ کو گھر تک سکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ آپ ایک دو پولیس افسران لیں اور پرویز الہیٰ کو گھر چھوڑ آئیں۔ اس کے بعد جسٹس امجد رفیق نے ڈی آئی جی آپریشنز کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ پرویز الہیٰ کو اپنی نگرانی میں گھر بھجوائیں۔ اب پرویز الہیٰ کو کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ایڈیشنل رجسٹرار سیکورٹی نے عدالت کو یقین دلایا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل ہو گا۔ عدالت کے باہر پولیس اور اینٹی کرپشن حکام کی بھاری نفری موجود تھی -اب اطلاعات آرہی ہیں کہ پرویز الہی 100 سے زیادہ دن حالت میں اسیری میں گزارنے کے بعد عدالت سے باہر نکل کر گھر کی جانب روانہ ہوگئے ہیں –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی