پرویز الہیٰ کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل جاکر طبی معائنے کی اجازت

پرویز الہی ق لیگ سے علیحدگی اور تحریک انساف میں شامل ہونے اور پھر صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک سخت ترین حالات سے دوچار ہیں مگر انھوں نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کررکھا ہے اور اب تک اس پر قائم بھی ہیں -تاہم آج انہین تھوڑا سا ریلیف مل ہی گیا -ان کو ضمانت پر گھر جانے کی اجازت تو نہیں دی گئی البتہ تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ذاتی معالج کو اجازت دے دی گئی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کی اجازت کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ذاتی معالج کل اڈیالہ جیل جاکر پرویز الہی کا مکمل طبی معائنہ کریں گے -۔اس اجازت کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ روز پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جیل ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کا بلڈ پریشر بہت کم ہو گیا تھا جس پر ان کا علاج کیا گیا ڈاکٹرز نے ان کے خون کے نمونے بھی لئے تھے۔ طبیعت بہتر ہونے اور ڈاکٹروں کے اطمنان کے بعد ان کو واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی