پرویز الٰہی گدھا گاڑی کے انتخابی نشان پر ہی الیکشن لڑیں؛لاہور ہائی کورٹ

الیکشن کمیشن نے پرویز الہی کو الیکشن لڑنے کے لیے گدھا گاڑی کا انتخابی نشان الاٹ کیا تھا -جس پر پرویز الہی نےعدالت سے رجوع کیا مگر آج ان کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی کہا گیا کہ الیکشن لڑنے کا شوق ہے تو گدھا گاڑی کے نشان پر ہی الیکشن لڑیں –
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے پرویز الٰہی کی انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کی درخواست خارج کردی،لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ پرویز الٰہی گدھا گاڑی کے انتخابی نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے،جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ پرویز الٰہی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 32سے الیکشن لڑ رہے ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ کیا گیا تھا۔اب دیکھتے ہیں کہ پرویز الہی اس الیکشن میں حصہ لیتے ہیں یا اس نشان کی وجہ سے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں -یادرہے کہ اس سے قبل زین قریشی نے جوتے کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری