پرویز اشرف کی پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کب ہوگی؟

پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کا مسئلہ بدستور جوں کا توں ہے اور سپیکر نے ابھی تک اجتماعی استعفے قبول کرنے کی بات قبول نہیں کی جس پر ایک مرتبہ پھر تحریک ا انصاف کے وفد کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات متوقع ہے –
پا کستان تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفوں پر اصرار کر رہی ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اس معاملے پر صارف انکاری ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا، سپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات خوش آئند ہے لیکن استعفوں کی تصدیق الگ الگ ہی ہو گی ، تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے راجا پرویز اشرف کو ٹیلی فون پر کہا کہ اجتماعی استعفوں کی جگہ تحریک انصاف کا وفد سپیکر کے سامنے بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی