سندھ میں ڈاکو راج برقرار ہےاور اب تو ڈاکؤؤں نے اس شرمناک فعل کے لیے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا سہارا بھی لے رکھا ہے -وہ لوگوں کو مختلف پروگرام کرنے کا لالچ دے کر بلالیتے ہیں اور پھر اغوا کرکے تاوان وصول کرتے ہیں-اب ان بے ضمیر اور سفاک لوگوں نے کواتین کو بھی اٹھانا شروع کردیا ہے –
اس بار انھوں نے ڈاسر خواتن کو اغوا کیا تو پولیس حرکت میں آگئی – کندھ کوٹ پولیس نے اغوا ءکی جانے والی 3 لڑکیوں کو ڈاکوﺅں سے بازیاب کرالیا۔
کندھ کوٹ پولیس کا آپریشن، ڈاکوؤں کے چنگل سے تین لڑکیاں بازیاب#talonnewshd#Shouldercoat pic.twitter.com/CVC6onhJH3
— Talon News HD (@TalonNewsHD) July 10, 2023
کندھ کوٹ پولیس کا آپریشن،اغوا ہونےوالی تینوں لڑکیاں بازیاب
مزیدتفصیلات: https://t.co/wLkRoUtx73 pic.twitter.com/HPK0r4pjKD— PNN News (@pnnnewspk) July 10, 2023
پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس نے لڑکیوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن کیا جس میں تینوں لڑکیوں کو بازیاب کرالیاگیا۔ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق لڑکیاں ڈانسر ہیں، جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل شادی کی تقریب کے بہانے کراچی سے لایاگیا تھا۔ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران جوابی فائرنگ پر ڈاکو تینوں لڑکیاں چھوڑ کر فرارہوگئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بازیاب ہونے والی تینوں لڑکیاں تیغانی گینگ کے پاس تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوو¿ں کی گرفتاری کیلئے بھی علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔