پاکستان کے مشہور و معروف اینکر اور پروگرام سرعام کے ہوسٹ کو کراچی میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی گئیں اور ان کی بھرپور تزلیل کی گئی جس پر پورے پاکستان سے لوگوں نے غم وغصے کا اظہار کیا اور اقرار الحسن سے ہمدردی کے پیغامات بھیجے
اقرار الحسن آئی بے کے سربراہ رضوان شاہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کے حوالے سے ایک خفیہ آپریشن کے لیے گئے تھے جس پر انہیں اوران کی ٹیم کو یرغمال بنایا گیا پھر ان کے کپڑے پھاڑے گئے ان کے جسم کے مختلف حصوں کو کرنٹ دیا گیا
پاکستان اہل صحافت کے لئے جہنم بنتا جارہا ہے ۔ اقرار الحسن کو صحافتی ذمہ داریوں سے روکنا اور تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ۔ ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئے۔ شکر ہے اقرار کی زندگی بچ گئی ہے۔ اللہ انہیں جلد صحت کاملہ عطا کرے۔ https://t.co/kFC4pP0dYa
اس کے بعد ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی اقرارالحسن کے سر اور جسم پرزخم آئے اور ان کے سر پر 7 یا 8 ٹانکے لگائے گئے اس سنگین جرم پر عمران خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے آئی بی کے 5 افسران کو معطل کردیا