پرسیفون رضوی کون ہیں ؟ان کی زندگی میں اسلام قبول کرنے کے بعد کیا تبدیلی آئی ؟

پرسیفون رضوی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا تھا اب اپنی زندگی سے بہت مطمئن نظر آتی ہیں

انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اسلام قبول کرنے سے قبل وہ بہت آزاد خیال تھیں

شراب نوشی کثرت سے کرتی تھیں اور اپنی چھٹیاں نائٹ کلنز میں گزارتی تھیں

انھوں نے بتایا کہ یہ سب کچھ کرنے کے باوجود وہ اپنی زندگی سے مطئن نہیں تھین اسی لیے انھوں نے ایک بار اس زندگی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش بھی کی تھی انھوں نے بتایا کہ ان کی زندگی میں تبدیلی آنی اس وقت شروع ہوئی جب میری ملاقات حلیمہ نامی مسلمان خاتون سے ہوئی اس وقت رمضان کا مہینہ تھا تو میں نے یہ دیکھنے کے لیے کہ سارا دن بھوکا پیاسا رہنا کتنا مشکل ہے میں نے روزہ رکھا

اس سے مجھے روحانیت ملی پھر میں نے اور بھی روزے رکھنے شروع کیے مگر میں رات کو شراب پیتی رہی- پھر کچھ عرصہ بعد مجھے مغربی لباس سے الجھن شروع ہوگئی تو میں نے حجاب پہننا شروع کردیا

ان کا کہنا تھا کہ اس لباس نے ان کو تحفط کا احساس دیا اور پھر ایک وہ امام مسجد کے پاس گئیں اور انہین ان باتوں کے متعلق بتایا تو انھوں نے کہا کہ آپ مسلمان ہو چکی ہیں پھر میں نے کلمہ پرھ لیا

مگر گھر والوں سے اس بات کو چھپائے رکھا مگر جب میں نے اپنے والدین کو اس بارے میں بتایا تو انھون نے زیادہ ناراضگلی کا اظہار نہیں کیا بلکہ میرے ساتھ روزے رکھے

پریسفون کہتی ہیں کہ اب میں اپنی زندگی سے بہت مطمئبن ہون مجھے اسلام قبول کرنے پر فخر ہے میں گناہ کی زندگی چھوڑ کر ہدایت کی طرف آگئی ہوں

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں