پرستار بہت جلد میری شادی کی خبر سنیں گے ؛اداکارہ میرا

پاکستان کی شوبز میں ایک اہم نام میرا کا بھی ہے جو خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کے لیے ایسے کام کرجاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے -ان کی شادی کے بھی چرچے رہے مگر وہ ہمیشہ اس کے انکاری رہیں تاہم اب انھوں نے میڈیا کو یک اور بریکنگ نیوز سنادی ہے کہ وہ عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں -اداکارہ میر انے کہا ہے کہ پرستار بہت جلد میری شادی کی خبر سنیں گے مجھے من چاہا دولہا مل گیا ہے۔ انھوں نے فلم سازوں کو بھی مفت مشورہ دے ڈالا ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اوریہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا،ہمارے ہاں آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کومؤثراندازمیں کاؤنٹر کرسکتے ہیں۔

 

 

 

ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ آج کے دورمیں ہرشخص چاہتاہے کہ اس کے ہاتھ میں جو موبائل فون ہے اس پر ہی سب کچھ مل جائے۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں اورحکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے لوگ سینما کی طرف آئیں۔ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں کو روزگار نہیں ملتابلکہ کئی شعبوں کے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس