دنیا بھی میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے ائیر شو منعقد کیے جاتے ہیں مگر کبھی کبھار ان میں حادثات رونما ہوجاتے ہیں پاکستان سمیت دنیا بھیر میں ایسے حادثات ہوچکے ہیں -آج پرتگال میں طیارے ٹکرانے سے ایک پائلٹ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا – نجی ٹی وی چینل نیوز کے مطابق اس ایئرشو کا انعقاد پرتگالی فضائیہ کے زیراہتمام کیا گیا۔یہ چھوٹے طیارے تھے جو ٹکر کے بعد گر کر تباہ ہو گئے اور ان میں سے ایک طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
دوسرے طیارے کے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے, ہلاک ہونے والا پائلٹ ہسپانوی شہری تھا, بتایا گیا ہے کہ شو میں کل6طیاروں نے حصہ لیا۔ ان میں سے ایک طیارہ نیچے سے اوپر اٹھتے ہوئے اپنے اوپر آنے والے طیارے سے ٹکرا گیا جس سے دونوں طیارے زمین پر آگرے۔زخمی ہونے والا پائلٹ پرتگالی شہری تھا۔رپورٹ کے مطابق طیاروں کی اس ٹکر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس حادثے کے بعد ایئر شو کو منسوخ کر دیا گیا-