پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد عوام کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ ملک میں کرائے اور دیگر اشیاٰء کی قیمتوں میں کمی کی جائے اب اس پر حکومتی فیصلہ سامنے آگیا ہے -مسافروں کے لیے کسی حد تک اچھی خبر یہ ہے کہ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے فیصد تک کمی کرے گی، اس کے علاوہ پرائیویٹ اڈوں سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 10 فی صد فیصد تک کمی کی جائے گی امید ہے کہ شہر میں چلنے والے رکشے اور چنگچی بھی اپنے کرائے کم کریں گے ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف کو عوام تک منتقلی کا آغاز کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدے داروں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں فوری کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے، تیل کی قیمتیں گرنے سے اشیاء ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی، پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کاروباری افراد دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی لائیں، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام تک ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔نگرن حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں 80 روپے اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں اس حکومت اور شہباز حکومت پر کڑی تنقید کیجارہی تھی –
پرائیویٹ اڈوں سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ
22