پرائمری کلاس تک بچے اسکول بیگ (بستے) نہیں لائیں گے : وزارت تعلیم

چھوٹے اور معصوم بچے جو 10 کلو کا سکول بیگ اٹھا کر سکول جایا کرتے تھے ان کیلیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب گھر سے سکول بیگ لے جانے پر پابندی عائید کردی گئی ہے -اتنے بھاری بھرکم بیگ بچوں کیے لیے اکثر کمر درد یا دیگر بیماریوں کا باعث بن جاتے تھے اب ان کو اس تکلیف سے چھٹکارا مل جائے گا

وفاقی وزارت تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اس کے اداروں میں ’نو سکول بیگ‘ کا اصول ہوگا۔

نئے تعلیمی سال میں یہ نظام اسلام آباد میں اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام تعلیمی اداروں میں متعارف کرایا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ پرائمری کلاس تک کے بچے اسکول بیگ نہیں لائیں گے۔

اس بات کا اعلان فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل اکرام علی ملک نے کیا۔ کتابوں کا ایک سیٹ گھر میں رکھا جائے گا اور دوسرا سیٹ اسکول میں رکھا جائے گا۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان