پب جی گیم نے 14 سالہ لڑکے کے ہاتھوں اپنےہی خاندان کے 4 افراد کا خون کروادیا

پب جی گیم سے منع کرنے پر ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنے خاندان والوں پر گولیاں برسا کر انہیں بدی نیند سلا دیا اور اسے ڈکیتی اور واردات کا نام دیا گزشتہ ہفتے لاہور پولیس کو کاہنہ میں ایک گھر سے چار لاشیں ملی تھیں۔ ایک خاتون اور اس کے بچوں کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔ جمعرات کو پتہ چلا کہ شکایت کنندہ ہی اصل میں مجرم تھا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ مجرم مقتول خاتون کا بڑا بیٹا تھا۔ “اس نے اپنی ماں اور تین بہن بھائیوں پر فائرنگ کی۔ وہ سارا وقت پولیس کو گمراہ کرتا رہا،‘‘ تفتیشی افسر نے کہا۔

اس نے انکشاف کیا کہ نوجوان آن لائن گیم پب جی کا “عادی” تھا۔ 14 سالہ لڑکے کے گھر والوں نے کئی بار اسے گیم کھیلنے سے روکا، لیکن وہ کبھی نہیں رکا۔

افسر نے مزید کہا کہ 19 جنوری کو اس نے فیصلہ کرلیا کہ پب جی سے روکنے والے خاندان کو ہی ختم کردیا جائے اس پر ، اس نے اپنے خاندان کو گولیاں مار دیں اور ان سب کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ قتل کے بعد اس نے پولیس کواپنے بیان میں بتایا کہ اس کی ماں اور بہن بھائیوں کو جس وقت قتل کیا گیا تب وہ سو رہا تھا۔

نوجوان کو گرفتار کر کے قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

متنازعہ پابندی کی وجہ سے لوگ نوجوانوں پر اس گیم کے اثرات پر بحث کرنے لگے اور یہ ملک میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوعات میں سے ایک بن گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی