پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے لیے شیر افضل فیورٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایسا عہدہ ہے جو اپوزیشن کو دیا جاتا ہے مگر اس وقت تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جو فاصلے ہیں وہ ان کو کسی عام محکمے میں بھی کوئی عام سا عہدہ دینے کو تیار نہیں ہیں -مگر پی ٹی آئی نے اپنے سب سے جانباز گوریلے شیر افضل مروت کو یہ عہدہ دینے کے لیے منتخب کرلیا ہے جو حکومت کے لیے اور پریشانی اور سردرد بن رہا ہے -پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیرافضل مروت کا نام دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں، سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے۔قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام اسپیکرکو دیں گے۔ کمیٹیوں میں 20 ممبران میں 6 اپوزیشن کے ہوتے ہیں، ججزتعیناتی کی جوڈیشل کمیٹی میں بھی 2 ممبران اپوزیشن کے ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دیا ہے۔مگر جو بیابنن شیر افضل مروت نے سعودی عرب کے ھوالے سے دیا ہے اسے بنیاد بناکر حکومت پھر تحریک انصاف کو یہ عہدہ نہ دینے کے لیے پورا زور للگائے گی -اب دیکھتے ہیں کہ اس معاملے میں جیت کس کے مقدر میں آتی ہے –

Related posts

اب آصف زرداری سے دوبارہ دوستی نہیں کرنا چاہتے؛سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا

سندھ میں اس بار وزراعلیٰ پیپلز پارٹی کا نہیں آرہا اور بلاول وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں؛ رہنما جے یو آئی راشد سومرو

راجہ ریاض اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات بے نتیجہ رہی ؛ کل پھر مشاورت کریں گے