پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین شیر افضل ہی ہوں گے ؛بیرسٹر گوہر

عمران خان نے پی اے سی کے عہدے کیلئے شیر افضل کا نام فائنل کرلیا ،انھوں نے مزاکرات کے لیے تین نام بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کردیے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مزاکرات ہوں گے تو علی امین گنڈا پور،شبلی فراز اور عمرایوب کے علاوہ اور کسی کو مزاکرات کی اجازت نہیں ہوگی – چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے آج شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا نام فائنل ہونے پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں،شیر افضل مروت کا نام بانی پی ٹی آئی نے فائنل کیا،انشا اللہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں قانون کے مطابق ہمارے کیسز سنے جائیں،ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی ،کبھی کسی بھی پوائنٹ پر بات ہوئی تو ضرور بتا ؤ ں گا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی